تمباکو کے ڈیل ٹیکس کے خلاف 25اکتوبر کو احتجاج کا فیصلہ

تمباکو کے ڈیل ٹیکس کے خلاف 25اکتوبر کو احتجاج کا فیصلہ

  

صوابی( بیورورپورٹ ) پاکستان ٹوبیکو ڈیلرز ایسو سی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا نے ڈبل ٹیکس کی وصولی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ منگل پچیس اکتوبر کو اس ٹیکس کے خلاف پاکستان ٹوبیکو بور ڈپشاور کے دفتر کے سامنے صوبے کے تمام ٹوبیکو ڈیلرز بھر پور احتجاج کرینگے ان خیالات کااظہار ٹوبیکو ڈیلرایسوسی ایشن کے صوبائی صدر افتخار احمد خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس سے مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ایسو سی ایشن بہت جلد پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کو اعتماد میں لے کر اسمبلی فلور پر ٹوبیکو ڈیلروں سے ڈبل ٹیکس کی وصولی کے خلاف بھر پور آواز اُٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی صورت ڈبل ٹیکس وصول کرنا منظور نہیں انہوں نے کہا کہ وفاق سالانہ 80ارب روپے سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی کے مد میں جب کہ صوبائی حکومت کروڑوں روپے سالانہ ٹوبیکو سیس کے مد میں وصول کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود پی ٹی بی کے مقرر کر دہ ٹھیکہ داران تمباکو ڈیلروں سے ایک بار کی بجائے دو بار ٹیکس وصول کر رہے ہیں جو کہ انتہائی نا انصافی اور غیر قانونی ہے اجلاس میں تمام اراکین سے اس احتجاج میں بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی اور کہا کہ اگر کسی ممبر نے اس احتجاج میں شرکت نہیں کی تو وہ تنظیم کا رکن نہیں رہے گا#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -