کلاس فور ملازمین سے کسی صور ت چوبیس گھنٹے ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی

کلاس فور ملازمین سے کسی صور ت چوبیس گھنٹے ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی

  

صوابی( بیورورپورٹ) آل پاکستان کلاس فور ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر روزی خان ، نائب صدر سلطان علی ودیگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم صوبہ خیبر پختونخوا پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا دھجیاں اُڑارہی ہے۔ ہائی کورٹ نے پچھلے دنوں اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ کلاس فور ملازمین سے کسی صورت چوبیس گھنٹے ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی مگر اس کے باوجود محکمہ ہائی کورٹ کے حکم کو پست پشت ڈال کر کلاس فور ملازمین سے چوبیس گھنٹے لے رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اور نہ ہی آزاد مانیٹرنگ یونٹ ( آئی ایم یو) ہائی کورٹ کے فیصلے سے انکاری ہے بلکہ عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اُڑایا جارہا ہے اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم بھر پور احتجاج کرینگے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں کی دھجیاں اُڑانے والوں کا نوٹس لے کر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ پھر کوئی عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق نہ اُڑائے#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -