ریاض خان میونسپل ملازمین کے مسائل حل کرینگے ، عابد سہیل

ریاض خان میونسپل ملازمین کے مسائل حل کرینگے ، عابد سہیل

  

پشاور ( پ۔ر)آل میونسپل ورکز یونین ( رجسٹرڈ) WSSPپشاور کے جنرل سکرٹری عابد سہیل نے ریاض خان کو لوکل گورنمنٹ یمپلائیز فیڈریشن خیبر پختونخواہ (رجسٹرڈ) کے صوبائی صدر اور عنایت اللہ کو پشاور ڈویژن کے چیئر مین اور اور رول سید کو صوبائی آفس سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی انہوں نے تمام صوابئی کابینہ سر پرست اعلیٰ شوکت کیانی جنرل سیکرٹری انور کمال کو بھی مبارک باد پیش کی اور اس امید کا ظاہر کیا کہ سوابائی صدر ریاض خان اور اسکی صوبائی کابینہ صوبے کے ملازمین کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی اور کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔ انہوں نے WSSPکے افسران کو خبردار کیا کہ ہمار ے صبر کا اور امتحان مت لیں اور جلد از جلد ACDزون کو فور الاونس جاری کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -