3سالہ دور حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا ، طفیل انجم

3سالہ دور حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا ، طفیل انجم

  

رستم(نمائندہ پاکستان) پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے طفیل انجم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تین سالہ دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی پراجیکٹ کے ذریعے پی کے 29کی 25سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر دیا ، 2013کے انتخابی مہم میں علاقہ سدھوم کے عوام سے تحصیل ، ریسکیو1122، رستم وچ خوڑ پل اور اسپورٹس کمپلیکس کے جو وعدے کئے تھے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام تکمیل کے مراحل میں ہے ،یوسی بازار میں سولر توانائی کی مد میں سولرلائٹ سسٹم کا افتتاح ہو چکا ہے،پی کے 29 میں1.5ارب کے ترقیاتی پراجیکٹ رواں دواں ہے، ان میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے علاقہ سدھوم رستم صوبے کے ترقی یافتہ علاقوں کے ہم پلہ ہو جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سدھوم پریس کلب رستم میں پرہجوم پریس کانفرس کے دوران کیا ۔اس موقع پر یوسی رستم ، یوسی بازار ، یو سی مچھی کے عہدیداران اور جنرل کونسلران بھی موجود تھے ۔ایم پی اے طفیل انجم نے کہا کہ صوبائی حکومت نے قانون سازی کے ذریعے پولیس کو عوام کے تابع ، پٹواری کلچر کو کرپشن سے پاک اور 10ہزار اساتذہ کو شفاف طریقہ کار کے ذریعے بھرتی کیا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کی مد میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے حصوصی گرانٹ کو اپنے ذاتی استعمال کی بجائے سکولوں اور مساجد میں تقسیم کیا ۔ علاقہ سدھوم کے لئے ریسکیو1122دفتر منظور ہو چکا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو عملہ بر وقت کئی منٹ کے اندر علاقہ سدھوم کے عوام کے گھر دیلیز پر موجود ہو ینگے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ 31اکتوبر کو رستم میں تحریک انصاف کا جلسہ منعقد کیا گیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک حصوصی خطاب کرینگے جس میں وہ رستم کے لئے مزید اہم منصوبوں کا اعلان کرینگے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -