ایم کیو ایم لندن کے 3 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

ایم کیو ایم لندن کے 3 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے 3 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعدایم پی او آرڈیننس کے تحت 30روزکے لیے سینٹرل جیل میں بندکردیاگیاہے۔پولیس کے مطابق تینوں رہنماؤں کو نقص امن کے پیش نظر جیل بھیج دیا گیا ہے۔اس سے قبل تینوں ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیے جانے والے ایم کیو ایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن حسن ظفر عارف، کنور خالد یونس اور امجد اللہ کو ایم پی اوآرڈیننس کے تحت 30روزکے لے سینٹرل جیل میں بند کردیاگیاہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی سے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے ایم کیوایم لندن کے رہنماں حسن ظفر عارف ،کنور خالد یونس، امجداللہ کو ایم پی اوآرڈیننس کے تحت گرفتارکیاگیاہے۔واضح رہے کہ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کوگزشتہ روز پریس کلب کے باہر سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ اور دیگر پارٹی رہنما پریس کانفرنس کرنے والے تھے۔ رینجرز نے دونوں رہنماں کو رینجرز کے تفتیشی مرکز میٹھا رام ہاسٹل منتقل کیا جس کے بعد تیسرے رکن امجد اللہ پریس کلب میں ہی موجود رہے تاہم رینجرز اہلکار شام تک پریس کلب کے باہر ہی امجد اللہ کا انتظار کرتے رہے اور باہر آنے پر انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز حکام نے ایم کیوایم لندن کے رہنماں حسن ظفر عارف، کنور خالد یونس اور امجداللہ سے رات گئے تفتیش کی، اس دوران رینجرز نے تینوں رہنماں کی ٹیلی فون کالز کو ٹریس کیا اور ان کے 22 اگست کی تقریر کے حوالے سے بھی بیانات ریکارڈ کیے، بعد ازاں رائے گئے تینوں کو سینٹرل جیل منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں کو ایم پی او آرڈیننس کے تحت 30روزکے لیے سینٹرل جیل منتقل کردیاہے۔