صوابی ، شناختی کارڈ نہ رکھنے پر نوجوان پر منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج

صوابی ، شناختی کارڈ نہ رکھنے پر نوجوان پر منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج

  

صوابی( بیورورپورٹ) پولیس چوکی جھنڈا ضلع صوابی کے انچارج نے شناختی کارڈ نہ رکھنے پر نوجوان کو حراست میں لے کر مبینہ رشوت نہ دینے پر ان کے خلاف چرس کی بر آمدگی کی ایف آئی آر کاٹ دی۔ پولیس حکام اس کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔ ان خیالات کااظہار موضع پابینی سے ایک بوڑھے شیرین داد نے ایک تحریری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھارہ اکتوبر کی شام چار بجے میرے تین نواسے امجد ، عرفان اور ماجد مکئی کی فصل لانے کے لئے کھیتوں کی طرف جارہے تھے کہ ٹانگہ آڈہ کے مقام پر انچارج پولیس چوکی جھنڈا نے تینوں کو روکا اور ایک نواسے ماجد کو شناختی کارڈ نہ رکھنے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر چوکی لے گئے جس پر میں نے بازید کا شناختی کارڈ ساتھ چوکی لے گیا اس موقع پر پولیس نے بتایا کہ ہم نے ماجد سے کوئی چیز بر آمد نہیں کی ہے جب کہ ضلع کونسل صوابی کے رکن انور سید بھی ماجد کو چھڑانے کے لئے چوکی گیا مگر ان کو رہائی نہیں ملی انہوں نے کہا کہ انچارج چوکی نے مجھے صاف کہا کہ پانچ ہزا روپے لے کر آؤ تب ہم ماجد کو چھڑائینگے لیکن ہم نے مذکورہ ناجائز رقم ادا نہیں کی جس پر اگلے روز پولیس نے ماجد کے خلاف 1020گرام چرس کی بر آمدگی کی ایف آئی آر کاٹ دی انہوں نے کہا کہ میں حلفاً بیان دے رہا ہوں کہ میرا نواسا ماجد بے قصور ہے لہٰذا پولیس حکام ایک محکمانہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ حق و صداقت منظر عام پر آسکے#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -