مہمند ایجنسی ، عمربانڈہ میں نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

مہمند ایجنسی ، عمربانڈہ میں نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

  

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) لوئر مہمند ایجنسی تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ عمربانڈہ میں نامعلوم جواں سال شخص کا لاش برآمد ۔ ورثاء نہ ملنے پر لاش کوآمانتا دفنادیا گیا ۔ واقعات کے مطابق اتوار کے اعلی الصبح لوئر مہمند تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ عمربانڈہ میں جواں سال شخص کا لاش برآمد ہواہے جسکے ساتھ ایک خط بھی پڑا تھا جسمیں لاش کو رجڑ چارسدہ کا رہائشی تحریر کیا گیا ہے تاہم وہاں چارسدہ رجڑ میں ابھی تک اسکی شناخت نہیں ہوئی ہے جسکی وجہ سے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی پہنچا دیا گیا جسکے بعد لاش کو آمانتا دفنا دیا گیا ۔ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے سے پورے علاقے میں خوف وھراس پھیل گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -