پر اسرار طور ہر جاں بحق نوجوان کی 10روز قبل شادی ہوئی تھی

پر اسرار طور ہر جاں بحق نوجوان کی 10روز قبل شادی ہوئی تھی

  

شبقدر ( نمائندہ خصوصی ) شبقدر کے نواحی علاقہ اٹکے کا جوان پر اسرار طور پر پیٹ میں درد کی وجہ سے جان بحق مرحوم کی دس روز قبل شادی ہوئی تھی نئی نویلی دلہن اور اہل علاقہ کی آہ و پکار کے ساتھ نماز جنارہ کے بعد دفنا دیا گیا علاقے میں فضاء سوگوار رہی ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر کے نواحی علاقہ اٹکے (بو ٹکے)میں حضرت نبی کا جوان سال بیٹا سعید 14 اکتوبر بروز جمعہ شادی ہوئی مگر بد قسمت خاندان کو شادی کی خوشیاں راست نہیں آئی اور ابھی اس کے دلہن کی ہاتھوں کے مہمندی کا رنگ پیکا نہیں پڑا تھا کہ گزشتہ رات دلہاء کو اچانک پیٹ درد کی تکلیف ہوئی جس پر والدین نے انکو قریبی ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر انکو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا اور انتقال کر گیا واقعہ کے بعد جب سعید کی لاش کو گاؤں لایا گیا تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور پورے گاؤں میں فضا ء سوگوار رہی محرم کو گزشتہ روز سسکیوں کے ساتھ نماز جنارہ کے بعد آبائی قبرستان اٹکے میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -