شیر گڑھ ، مختلف واقعات میں 2نوجوانوں نے زندگی کی ڈورکاٹ لی
شیر گڑھ(نامہ نگار)لوندخوڑمیں والدین کی نصیحتوں سے تنگ آکر الگ الگ واقعات میں دونوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا چراغ گل کر دیا پہلا واقعہ لوند خوڑ کے نواح باغ چیل کلی میں پیش آیا جہاں 15سالہ شاکراللہ ولد نور خدا نے روز روز والدین کی نصیحتوں سے تنگ آکر بازار میں زرعی ادویات کے دکان سے زہریلی گولیاں خرید کر کھائی جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ دیا جبکہ دوسرا واقعہ لوند خوڑ کے محلہ سینو میں پیش آیا جہاں 13 مستعان ولد شازمین نے ہر وقت والد کی نصیحتوں سے تنگ آ کر بازار میں زرعی ادویات کی دکان سے گولیاں خرید کر کھائی جس سے ان کی موت واقع ہوئی لوند خوڑ کے سیاسی،سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی ادویات کے ڈیلروں کو سختی سے پابند بنایا جائے کہ نوجوانوں کو کسی حال میں بھی زہریلی ادویات نہ دے