کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کارروائی ،339 جرائم پیشہ افراد گرفتار

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کارروائی ،339 جرائم پیشہ افراد گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ5دنوں کے دوران اندرون شہر اور رورل سرکلز کے مضافاتی علاقوں میں اشتہاری مجرمان ،جرائم پیشہ ومشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیوں اورشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15اشتہاری مجرمان سمیت 339جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا گیا۔ جبکہ سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر75افراد کو گرفتار کیا گیا ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر پشاور پولیس نے گزشتہ 5دنوں کے دوران اندرون شہر اور رورل سرکل کے مضافاتی علاقوں میں اشتہاری مجرمان ،جرائم پیشہ ومشتبہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے پشاور کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر حصوصی ناکہ بندیاں کی گئی ان چھاپوں اور مختلف ناکہ بندیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15اشتہاری مجرمان سمیت 339جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فرو شوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 01عدد ہینڈ گرنیڈ،07عدد کلاشنکوف ،04عدد رائفل،01عدد بندوق،62عدد پستول،05عدد میگزین،88کلو گرام چرس،6کلو910گرام ہیروئن اور 94بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔جبکہ سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 75افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -