بخاری گروپ نے کبھی ذاتی مفاد کیلئے سیاست نہیں کی‘ ہارون سلطان بخاری

بخاری گروپ نے کبھی ذاتی مفاد کیلئے سیاست نہیں کی‘ ہارون سلطان بخاری

  

سلطان پور(نامہ نگار)بخاری گروپ نے ہمیشہ علاقائی ترقی کی سیاست کرکے عوام دوستی کاثبوت دیاہے،وزیراعلیٰ نے ہمارے حلقوں کیلئے اربوں کے فنڈز دے کر عوامی حکومت کاثبوت دیا،شہرسلطان بائی پاس کی تعمیر اورعوام کو بنیادی صحت کی سہولتوں کے پیش نظر جلد ہی کارڈیالوجی سنٹر قائم کردیا جائے گایونین کونسل جھلاریں یونین کونسل کلروالی کے ترقیاتی منصوبوں کاآغاز چند روز میں کردیں (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

گے،مخصوص نشستوں پر ضلع بھرمیں سب سے زیادہ ممبر بخاری گروپ کے کامیاب ہوئے عوام مبارک باد کی مستحق ہے۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر مخدوم سید ہارون سلطان بخاری نے حلقہ کادورہ کرتے ہوئے چیرمین ارشد مشتاق کھلنگ ایڈووکیٹ ملک محمدحسین کھلنگ،چیئرمین میاں ابوذر غفاری میاں محمدیاسر عرف بھولا سئیں ملک ایاز احمد کھلنگ ملک سجاد کھلنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کیابعدازاں صوبائی وزیر ڈاکٹر صابر حسین ملک کی رہائشگاہ پر حلقہ کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بخاری گروپ نے کبھی ذاتی مفاد کیلئے سیاست نہیں کی بلکہ علاقائی ترقی کیلئے کردار اداکیاووٹروں کااحسان مند ہوں کہ انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیااسی طرح ضلع کی مخصوص نشستوں پر بھی بخاری گروپ کی کامیابی کیلئے ہمارساتھ دیا انشاء اللہ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی بعدازاں صوبائی وزیر نے ملک محمدحسین کھلنگ کے بھٹہ خشت کاافتتاح بھی کیا۔

ہارون سلطان بخاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -