اسلام آباد بند کرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘ احمد یار ہنجراء

اسلام آباد بند کرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘ احمد یار ...

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) نوجوان سیاستدان وممبر صوبائی اسمبلی ملک احمدیار ہنجرا نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں کچھ بیمار ذہن پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے،ترقی کنٹینر پر چڑھنے یا دھرنوں سے نہیں آتی ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت 5سال پورے گی ،اسلام آباد بند کراکے حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،کوٹ ادو میں جلد500بیڈ پر مشتمل جدید ہسپتال پر کام شروع کراکے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

مخالفوں کے منہ بند کر دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر آنے والے عمائدین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پانا ما لیکس کیس سپریم کورٹ میں سماعت ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا اسلام آباد کو بند کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، عمران خان کا یہ اقدام پاکستان کے آئین اور قانون سے انحراف ہے ،اس غیر قانونی اعلانات پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر میں میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کام کرا کرپنجاب کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے حلقہ این اے 176اورپی پی 251کے تمام چھوٹے و بڑے مسائل کے حل کے لے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں ، شہر میں جدید سیوریج سسٹم کے قیام ، تحصیل بھر کے اکلوتے سرکاری ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، ڈائیلسز سنٹر، امراض دل یونٹ اور شہر کے اندورونی علاقوں میں سڑکات کی تعمیرات اور ٹف تائلز کی تنصیب ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -