سی پیک کو روکنے کیلئے اندرونی و بیرونی دشمن اکٹھے کیے ہیں‘ ساجد مہدی سلیم

سی پیک کو روکنے کیلئے اندرونی و بیرونی دشمن اکٹھے کیے ہیں‘ ساجد مہدی سلیم

  

ماچھیوال(نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ و ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 168ماچھیوال سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک )جس سے ملک میں بڑے پیمانے پر خوشحالی آئے گی اس کو روکنے کے لیے اندرونی اور بیرونی دشمن سب اکٹھے ہو چکے ہیں اور (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

اس منصوبہ کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی( را) کے ساتھ ساتھ پاکستان کی کچھ تنظیمیں بھی سرگرم ہیں سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے لیے غیر یقینی اور افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جبکہ عمران خان کا ایجنڈا ہی ملک میں کشیدگی اور افراتفری کی فزا بنانا ہے عمران خان نے مبینہ طور پر جہادی تنظیموں سے 500مسلح افراد مانگ لیے ہیں وہ ملک کو ناجانے کس طرف لیجانا چاہتے ہیں عمران اور اس کے حواری خود کرپشن اور پانامالیکس میں نامزد ہیں اور آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں اور الزام دوسروں پر لگا رہے ہیں اس موقع پرچیئرمین حاجی امیر علی بھولا ،چوہدری آفتاب حسین ، چوہدری عبدالوحید ، ملک محسن اعوان ،محمد شاہد ارشد ، رانا عبدالجبار اور طارق نمبر دار بھی موجود تھے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -