ملتان آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ
ملتان(جنرل رپورٹر) ریاض آباد اور ٹاٹے پور کے درمیان لاہور سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کے نیچے آکر بچہ جاں بحق ہوگیااس بارے ذرائع نے بتایا کہ چار سالہ اسد ریلوے ٹریک پر کھیل رہا تھا کہ لاہور سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کو دیکھ کر ٹریک پر ہی بیٹھ گیا ڈرائیور نے ٹرین روکنے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
کی کوشش کی مگر رفتار تیز ہونے کے باعث نہ روک سکا جس کی وجہ سے ٹکر لگنے سے بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے باعث ٹرین ایک گھنٹہ کی تاخیر سے ملتان پہنچی۔