انٹر ڈویثرن تبادلے منسوخ ہونے تک ہیڈ ماسٹروں کا سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی دینے کا اعلان
ملتان( سٹاف رپورٹر)سکول سربراہوں کے انٹر ڈویژن تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے تک ہیڈ ماسٹرز نے آج سے سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کا اعلان کر دیا ‘ ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر مہر اللہ بخش نے بیان میں کہا ہے کہ جب تک سکول سربراہوں کے دور (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
دراز علاقوں میں تبادلوں کا نوٹیفکیشن کینسل نہیں کیا جاتا ‘ اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا ‘ آج سے ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز روزانہ 12بجے سے 1بجے تک سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے دفاتر میں بیٹھیں گے ‘ اس کے علاوہ آج شام 4بجے اجلاس ہوگا جس میں احتجاج کے آپشنز پر غور کیا جائے گا ‘ سکول سربراہوں کی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی ۔