سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں‘ اقبال شاہ

سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں‘ اقبال شاہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان کے مرکزی صدر اقبال شاہ نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگزامن کی راہ میں رکاوٹ ہیں امن و امان کی فضاء کو بر قرار رکھنے کے لئے اسلحہ کی سر عام نمائش پر پابندی لگائی جائے علماء کرام کی دین کی خدمت کے ساتھ ساتھ رزق ہلال (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کمانے اور معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لئے بھی جدوجہد کریں پاکستان میں اہلسنت تنظیموں کو متحد کرنے کے لئے تحریک اہلسنت اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزتحریک اہلسنت ملتان کے زیر اہتمام مقامی میرج کلب میں امن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سماجی سیاسی مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں صاحبزادہ پیر محمد فیض رسول رضوی، پروفیسر محمد یعقوب رضوی ، پیر محمد اقبال شاہ اور مولاناعزیر الرحمن قادری ، غلام حسین فیضی ، ، علامہ فیض اللہ نقشبندی ، عاشق علی شجرا، مہر اظہر حسین چاون ، علامہ رشید احمد چشتی ، صاحبزادہ عزیز رسول سیفی ، حاجی جاوید اختر انصاری ، شیخ ذوالفقار علی رضوی ، علامہ فیض بخش رضوی ، محمد ندیم حامدی ، ڈاکٹر محمد اشرف قریشی ، زاہد بلال قریشی ، راؤ محمد عارف رضوی ، قاری غلام شبیر سواگی، محمد نیاز حسین قادری رضوی، قاری محمد یونس رضوی ، محمد کامران نقشبندی ، ملک عبد الوحید ارائیں ،حافظ محمد بخش رضوی ، صاحبزادہ محمد اسد اللہ حیدر رضوی ، پرو فیسر محمد اسحاق سعیدی ، سمیت دیگر شرکت کریں گے پروفیسر محمد یعقوب رضوی نے کہاہے کہ دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ہیں جو ہمارے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں اگر ہم اخوت ، محبت ،بھائی چارے ،کو فروغ دین تو ہمارا ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہاہے کہ امن و امان کے قیام وقت کی ضرورت ہے جس کی لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تحریک اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ عزیز الرحمن قادری رضوی نے کہاہے کہ اہلسنت جماعتیں پاکستان کی پر امن جماعتیں ہیں ان کے کارکنان نے ساری زندگی امن و مان کے قیام کے لئے جدو جہد کی ہے انہوں نے کہاہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اہلسنت کی تمام تنظیمیں متحد ہو کر ملک و قو م کے بہتری کے لئے اقدامات کریں مرکزی رہنما شیخ محمد ذوالفقار رضوی نے کہاہے کہ امن وقیام کا وقت کی ضرورت ہے حکمرانوں اور سیکورٹی اداروں کو چاہیے کہ وہ پر امن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر خلاف فی الفور کاروائی کی جائے علامہ اسد اللہ حیدر رضوی نے کہاہے کہ معاشی بد حالی اور معاشرتی ناانصافیوں کی وجہ سے معاشرے کا امن خراب ہو رہاہے اگر انصاف ملتان آسان اور روزگار عام ہو جائے تو معاشرے میں خو د بخود امن قائم ہو جائے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -