نواز شریف کو عوام نے منتخب کیا‘ پارلیمنٹ کے کپتان رہیں گے‘ ریاض پیرزادہ

نواز شریف کو عوام نے منتخب کیا‘ پارلیمنٹ کے کپتان رہیں گے‘ ریاض پیرزادہ

  

بہاولپور(بیورورپورٹ) پاکستان پارلیمنٹ کے کپتان نوازشریف ہی رہیں گے ،نوازشریف کو عوام نے منتخب کیا ، کھڑکیاں ،دروازے توڑ کر نہیں آئے، شہر بند کرناآسان نہیں۔ بھارتی لوک سبھا کوکرکٹ میچ کا چیلنج دیتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

حسین پیرزادہ نے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری بین الصوبائی وزارت حافظ حسین احمدمدنی ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور کھلاڑیوں و شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ PSLکا فائنل لاہور میں کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بھارتی رویے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی لوک سبھا کو کرکٹ میچ کا چیلنج دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نشان حیدرہاکی ٹورنامنٹ ملک میں قومی کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے ، میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان پارلیمنٹ کے کپتان نوازشریف ہی رہیں گے، انہوں نے کہا کہ شہر بند کرنا آسان نہیں، اگر ہم نکل پڑے تو کیاہوگا؟۔اِس موقع پر وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے آل پاکستان نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے 10لاکھ روپے کا چیک دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -