بیگم نصرت بھٹو کی 5 ویں برسی درجات کی بلندی کیلئے دعائیہ تقریب

بیگم نصرت بھٹو کی 5 ویں برسی درجات کی بلندی کیلئے دعائیہ تقریب

  

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی بانی محترمہ نصرت بھٹو کی 5ویں برسی ملتان سمیت ملک بھر میں جیالوں نے جوش وجذبے سے منائی مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئیں اور اظہار یکجہتی کے سلسلے میں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

شمعیں بھی روشن کی گئیں اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر کے سابق جنرل سیکریٹری ایم سلیم راجہ کی قیادت میں پارٹی کے سٹی دفتر میں محترمہ نصرت بھٹو سے اظہار یکجہتی اور ان کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی جبکہ دیگر مقامات پر بھی پارٹی رہنماؤں نے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر منظور قادری ، سحرش خان ، صابر انصاری م رئیس قریشی ، اللہ بخش بھٹہ ، نوشید عارف گوندل ، ضیا ء انصاری ، حاجی خلیل راں ، ایوب انصاری ، شیخ محمد اعظم ، رانا دلمیر خان ، سلمان انصاری ، عون رضا ، اسلم بھٹی ، حسنین خان ، ارشدخان چغتائی ، عمر خان ، رانا عبد الغفارم عبدالحنان لودھی ، راشد خان سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔

برسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -