ضلع رحیم یار خان میں ن لیگ کی اکثریت‘ چیئرمین ہمارا ہوگا‘ سعود مجید

ضلع رحیم یار خان میں ن لیگ کی اکثریت‘ چیئرمین ہمارا ہوگا‘ سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور(نامہ نگار )ضلع رحیم یارخاں میں مسلم لیگ(ن) کی اکثریت ہے ضلعی چےئرمین ہمارا ہو گا ابہام پیدا کرنے والے لوگ واضح شکست دیکھ کربے سروپا پروپگنڈہ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سینیٹرسعود مجید نے ضلع رحیم یارخان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ واضح اکثریت مسلم لیگ کی ہو اور ضلع چےئرمین (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
پی پی پی کا بن جائے انہوں نے واضح کیا کہ خصوصی نشستوں کے عمل کی تکمیل کے بعد فوری طور پر ضلعی چےئرمین کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا جائے گا خوش فہمی میں رہنے والے لوگوں پر چےئرمین شپ کے انتخاب کے بعد حقیقت آشکار ہو جائے گی میٹنگ میں شامل حلقہ 286سے پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ ہو لڈر سردار عامر نواز خان چانڈیہ نے بتایا کہ اس اجلاس میں ضلع رحیم یارخاں کی مجموعی سیاسی و انتخابی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی جبکہ شرکاء میں ممبران اسمبلی مخدوم خسرو بختیار ،مخدوم سید مسعود عالم شاہ،میاں اسلام اسلم ،چوہدری محمود الحسن چیمہ ،اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں اس موقع پر اس عزم کا بھر پور اظہار کیا گیا کہ خصوصی نشستوں کے انتخابات میں تاریخی نتائج حاصل کرنے کے لیے دن رات کوشش کی جائے گی ۔