عمران خان اپنی مسلسل ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ ارشد لغاری
صادق آباد)تحصیل رپورٹر +نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر ایم این اے و چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی سردار محمد ارشد خان لغاری نے کہا ہے کہ اسلام آبا بند کرنے کی دھمکیاں دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ عمران خان اپنی مسلسل ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،اقتدار چور دروازوں سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں سے ملتا ہے۔مسلم لیگ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
نے پاکستان بنایا تھا وہ اسے بچانا بھی جانتے ہیں۔عمران خان تعصب،افراتفری اور فساد کی سیاست کو فروغ دے رہیں،مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے وہ گزشتہ روز رحیم آباد میں اپنی رہائش گاہ پر معروف سیاسی شخصیت حکیم افتخار احمد چوہدری،تاجر رہنما میاں فرحت حسین اور تنظیم آئمہ مساجد اہلسنت کے ڈویژنل صدر مولنا فضل محمود حیدری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے درون گفتگو کررہے تھے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے سردار محمد اظہر خان لغاری ،فاروق احمدلغاری،افضل صدیقی ،آصف خان لغاری،حافظ زاہد محمود،میاں ناصر علی ،محمود صدیقی سمیت دیگر موجود تھے سردار محمد ارشد خان لغاری نے کہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کی وجہ سے ملکی سا لمیت کے مخالفین اور اپوزیشن کی راتوں کی نیند ختم ہوچکی ، وہ جانتے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی ان کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔پی ایم ایل این کی حکومت اداروں کا احترام کرتی ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی دھرنوں، ریلیوں یا انتشار اور منفی سیاست سے نہیں بلکہ کارکردگی اور عوام کی خدمت سے ملتی ہے ‘اب پی ٹی آئی کو چاہیے کہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کاروبار شروع کر لیں۔قبل ازیں حکیم افتخار احمد چوہدری،مولانا فضل محمود حیدری،میاں فرحت حسین نے سردار ارشد خان لغاری کو مسلم لیگ ن کا صوبائی نائب صدر پنجاب منخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
ارشد لغاری