پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا فیز 2018 تک مکمل ہو جائیگا‘ چودھری شفیق

پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا فیز 2018 تک مکمل ہو جائیگا‘ چودھری شفیق

  

صادق آباد (نامہ نگار) چین پاکستان اقتصادی راہداری کا پہلا فیز 2018ء تک مکمل ہو جائے گا ٗپہلے مرحلے کی تکمیل سے انرجی کے شعبے میں 10ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار سے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی‘ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے موجودہ روڈ نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے سے خاص کر مغربی روٹ پر مسنگ لنکس کی تعمیر سے گوادر سے پاکستان کے شمالی علاقوں کے ذریعے چین(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کے مغربی حصے تک تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لئے مختصر اور محفوظ راستہ بھی میسر ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت تجارت و سرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق نے کونسلر میاں محمد شبیر کے بہنوئی کی وفات پر میاں محمد شبیر سے اظہار تعزیت کے کرنے کے بعد مسلم لیگی کارکنوں اور عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ہم میاں محمد شبیر کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی طرف سے ہیلتھ کارڈپروگرام کے آغازسے عوام کوبہترین علاج معالجہ کی سہولیات میسرآئیں گی۔ پاکستان ترقی کرے دھرنے کسی مسائل کا حل نہیں اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی ملک کو مزید نقصان سے دو چار کرنے کی سازش ہے اس وقت پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے مگر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان میں افراتفری پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں پاکستان کی عوام عمران خان کے ان عزائم کو خاک میں ملا دیں گے چوہدری محمد شفیق کے ہمراہ حافظ عبدالرزاق، عمران صابر چیمہ، محمد اسلم باجوہ، یوسی چیئرمین حاجی عبدالقیوم، عبدالصبور چوہدری، چوہدری محمد حنیف، مولانا فضل محمود حیدری، میاں احسان الحق اسد، میاں محمد اسلم، چوہدری افتخار حنیف، چوہدری شفیق پپا، امجد علی عطاری، کونسلر اسد ریاض چیمہ، چوہدری اعجاز حسین، اقبال حسین اقبال، علی عباس، باکر رضا، چوہدری حسن رضا و دیگر تھے۔

چودھری شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -