خان پور‘ سرائیکستان قومی کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ‘ وزیر اعظم کیخلاف نعرے
خان پور، رحیم یار خان( نمائندگان) وزیراعظم میاں نوازشریف کا دورہ رحیم یارخان کے موقع پر سانحہ دھریجہ پھاٹک میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان نہ کرنے کے خلاف سرائیکستان قومی کونسل کے زیراہتمام پریس کلب خان پور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور وزیراعظم میاں نوازشریف کے اس رویہ کو تعصبانہ قراردیتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اُٹھا رکھا تھا جس پر دھریجہ پھاٹک حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو حکومت کی طر ف سے مالی امداد کی فراہم کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین بعد ازاں ریلی کی شکل اختیار کرگئے اور ریلی پریس کلب ٹی ایم اے چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی جہاں خطاب کرتے ہوئے سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ ودیگر سرائیکی رہنماؤں راشد عزیز بھٹہ ،میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ،شکیل الرحمان دین پوری ،سمیع الحق بھٹہ ودیگرمقررین نے سانحہ دھریجہ پھاٹک پر حکمرانوں کی بے حسی پر پوری قوم احتجاج کرے ،وسیب کے ارکان اسمبلی کی خاموشی کو قابل مذمت قراردیتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا اپنا صوبہ ہوتا ہو اس طرح بے حسی کی صورت دیکھنے کونہ ملتی ،وزیر اعلیٰ یا کسی وزیر کا موقع پر نہ پہنچنا اور وزیر اعظم کا رحیم یار خان آکر بھی حادثے کا نام تک نہ لینا ظاہر کرتا ہے کہ تخت لاہور کے حکمران وسیب کے لوگوں کا انسان نہیں سمجھتے انہوں نے کہا کہ وسیب کے لوگ کو کمی وشودر سمجھتے والے حکمرانوں کو خبر دار کرتے ہیں کہ وسیب کے لوگ کو ان کے حقوق دیئے جائیں ،سانحہ دھریجہ پھاٹک کے شہدا کو بیس بیس لاکھ اور زخمیوں کو دس دس لاکھ دیا جائے ،چنی گوٹھ تا چوک بہادر پور سڑک دو رویہ کی جائے ،سڑک خطرناک موڑ ختم کیے جائیں ،کیڈٹ کالج قائم کیئے جائیں ،خان پور بائی پاس خان پور کیڈ ٹ کالج اور خان پور کو ضلع رحیم یار خان بنایا جائے ۔مظاہرہ میں چےئرمین یونین کونسل دین پوشریف میاں محمدظفر دین پوری ،سراج ساگر ،حسین احمد مدنی ،سید دھریجہ ،آصف دھریجہ ،زاہد منیر دھریجہ ،میاں سرفراز احمد دینپوری ،میاں اطہر دین پوری ،میاں رفیع الدین ،اسماعیل خان ،شبیر ابن بے رنگ ،میاں سلیمان ،ارشد پنوار ،رئیس محمدجمیل کھوکھر ،میاں مدثر عرفات ،عبدالستار زائر ،رانا ابرار ایڈووکیٹ ،محمداحمد کلاچی ،علامہ عبدالواحد درخواستی ، حافظ محمدابوبکر درخواستی،ڈاکٹر ابراہیم دین پوری ،عبدالقادر بے وس،محمدیعقوب بھٹی ،ناظم حسین کھرل ،میاں شہزاد ثمر ودیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔