1کروڑ 30 لاکھ سے منگوائی جانیوالی دستی ہتھ ریڑھیاں ضائع ‘ ورکرز کا استعمال سے انکار

1کروڑ 30 لاکھ سے منگوائی جانیوالی دستی ہتھ ریڑھیاں ضائع ‘ ورکرز کا استعمال سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے ایک کروڑ 30لاکھ روپے منگوائی جانیوالی دستی ہتھ ریڑھیاں سینٹری ورکز کے استعمال نہ کرنے پر ضائع ، ہتھ ریڑھیاں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کمپنی انتظامیہ نے ورکشاپ کے لوہار کو 400پرانی ریڑھیوں کی مرمت کے احکامات جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے ایک کروڑ 30لاکھ روپے مالیت (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
سے 1ہزار ہتھ ریڑھیاں لاہور سے بنوائی ہیں ، 500ہتھ ریڑھیاں ملتان پہنچ چکی ہیں جبکہ مزید 500ہتھ ریڑھیاں ملتان آنا باقی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ریڑھیاں نہ صرف چھوٹی ہیں بلکہ بیلنس بھی درست نہیں ہے جس پر سینٹری ورکرز نے نئی ہتھ ریڑھیاں استعمال کرنے سے انکار کردیا ہے۔ انتظامیہ نے لاہور سے آنیوالی ہتھ ریڑھیاں حبیبہ سیال کے سٹور میں ڈمپ کردی ہیں اب جبکہ ملتان شہر میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ہتھ ریڑھیوں کی کمی کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے کمپنی انتظامیہ نے لوہار کو 400ریڑھیاں مرمت کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔