اے ایس ایف کی کارروائی، سول ایوی ایشن ملازم سے پستول کی گولیاں برآمد، تفتیش شروع

اے ایس ایف کی کارروائی، سول ایوی ایشن ملازم سے پستول کی گولیاں برآمد، تفتیش ...

  

ملتان( مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، سول ایوی ایشن ملازم سے پستول کی گولیاں برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

سول ایو ایشن کا عارضی ملازم ناظم عباس گذشتہ شب جب اپنی ڈیوٹی کیلئے ائیر پورٹ پہنچا تو اے ایس ایف کے اہلکاروں نے اسکے بیگ کی تلاشی لی جس میں سے 9ایم ایم پستول کی گولیاں برآمد ہوئیں جس پر اے ایس ایف نے مذکورہ ملازم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ دوران تفتیش ناظم نے بتایا کہ اسکا بھائی ایلیٹ فورس کا اہلکار ہے اور یہ گولیاں بھی اسی کی ہیں جس پر اے ایس ایف نے ناظم کے بھائی کو بھی بلا کر شامل تفتیش کرلیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -