قتل کے مقدمہ میں سزائے موت و عمر قید پانے والے 2 ملزمان کو بری کرنیکا حکم

قتل کے مقدمہ میں سزائے موت و عمر قید پانے والے 2 ملزمان کو بری کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ہائیکورٹ ملتان کے ڈویڑن بینچ نے نوجوان وکیل کے مقدمہ قتل میں سزائے موت اور عمر قید پانے والے 2 ملزموں کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزامنسوخ کرکے بری کرنے اورملزموں کی سزا میں اضافہ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
کے خلاف مدعی کی اپیلیں خارج کرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں ملزم فرخ اختر اور شاہد علی نے اپیلیں دائر کی تھیں کہ تھانہ چہلیک میں غلام سرور نے مقدمہ درج کرایا کہ 12 اکتوبر 2006 ء4 کواس کابیٹا 24 سالہ محمد قاسم ایڈووکیٹ معمول کے مطابق گھر سے سپورٹس جانے کے لئے نکلا لیکن واپس نہیں آیا اس دوران انٹرنیٹ پر مشکوک فون کالز بھی آئیں لیکن درست طورپر کچھ نہیں بتایا گیا اوراگلے روز بیٹے کی لاش محمود کوٹ کے علاقہ میں سڑک کنارے پائی گئی جبکہ گواہان نے مقتول کو درخواست گذاران کے ساتھ جاتے دیکھا تھا اوراس کے علاوہ کوئی عینی شاہد موجود نہیں ہے اورنہ ہی ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود تھا تاہم ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے10 جنوری 2009 ء کو ملزم فرخ اختر کو سزائے موت ،50 ہزارروپے معاوضہ ملزم شاہد علی کو عمر قید اور50 ہزارروپے معاوضہ سمیت دونوں ملزموں کودیگرسزائیں دینے کا بھی حکم دیا ہے جو درست نہیں ہے۔فاضل عدالت نے اپیلوں کی سماعت کے بعد ملزموں کو بری کرنے جبکہ ان کے خلاف اپیلیں خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔