لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات یکم نومبر سے منائی جائینگی

لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات یکم نومبر سے منائی جائینگی

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) لاہورہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات یکم نومبر سے منائی جائیں گی جس کے لئے مختلف تقریبات منعقد (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اورججز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کے ساتھ ضلعی عدلیہ ،بارایسوسی ایشنز اورصوبائی حکومت کو بھی فعال کرداراداکرنے کے لئے مراسلے جاری کردئیے گئے ہیں۔یادرہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے قیام کو 150 سال مکمل ہونے پر تقریبات منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔اس ضمن میں یکم نومبر کو لاہور ہائیکورٹ کی عمارت پر قومی پرچم لہراکر تقریبات کا آغاز کیا جائیگااورفضا میں کبوتر وغبارے چھوڑے جائیں گے اور31 اکتوبر تک جمع ہونے والے شاہکار یکم نومبر کو منعقدہ نمائش میں پیش کئے جائیں گے اس کے ساتھ 5،12 اور19 نومبر کو بالترتیب بہاولپور،راولپنڈی اورملتان بینچز پر سمپوزیم منعقد کئے جائیں گے اختتامی تقریب 10 دسمبرکو ایوان اقبال لاہور میں ہوگی۔

تقریبات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -