عمران خان ملکی ترقی میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں‘ محمد افضل گل
حاصل پور(نامہ نگار) چیئرمین ایگری کلچر اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب ایم پی اے محمد افضل گل ایڈووکیٹ ، متوقع چئیرمین بلدیہ میاں محمد اشفاق رامے، چوہدری تنویر احمد سابق چیئرمین ، حاجی مختار حسین، ملک کاشف نعیم، حاجی محمد رمضان غوری، رانا عبدالرشید ، چوہدری محمد جاوید ارشد، سابق ایم اے چوہدری محمد صفدر گل نے کہاکہ پارٹی کے الیکشن میں میاں برادران کا بلا مقابلہ کامیابی کارکنا ن کا (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
مکمل اعتماد ہے انہوں نے کہاکہ انشااللہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف مرکزی صدر اور میاں محمد شہباز شریف صوبائی صدر کی قیادت میں پاکستان کو روشن خوشحال اور مضبوط بنانے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے پاک چین اتصادی راہ داری منصوبہ قوی ترقی و خوشحالی اور ملکی معیشت مستحکم بنانے کے لئے ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے عمران خان اپنے یہودی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ملکی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں اور ملک میں عدم استحکام پیدا کر کے تباہی کے راستے پر ڈالا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام کے حقوق پامال کرر ہا ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ایک واحد شخص کے وزیراعظم نہیں بلکہ وہ ملک کے باشعور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے اب عدالت کے فیصلے کا انتظا ر کر رہے ہیں۔