حکومت ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

حکومت ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان آئین کے تحت ثقافت ، ورثے کے تحفظ اور فروغ پر پختہ یقین رکھتی ہے اور ہم کسی بھی صورت میں انتہا پسندعناصر سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لینگے اور کسی کو بھی ترقی پسند ایجنڈا کو ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ رقص اور موسیقی ایک لبرل معاشرے کا لازمی حصہ (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
ہے اور ہم اس طرح کی سرگرمیوں کی حمایت جاری ر کھیں گے۔ اور اسکولو ں میں ڈانس پر پابندی عائد کرنے والے نوٹیفیکیشن کے جاری کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی جبکہ متعلقہ وزیر نے دوٹوک الفاظ میں اس بات کی تروید کی ہے جس میں ایسی کسی بھی پابندی کی توثیق کی گئی ہے اور انہوں نے ا ن سے منسوب جھوٹے بیان کا نوٹس بھی لیا ہے۔