19 منشیات فروش‘ 17 جواری‘20 اشتہاریوں سمیت 71 ملزمان گرفتار

19 منشیات فروش‘ 17 جواری‘20 اشتہاریوں سمیت 71 ملزمان گرفتار

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔19منشیات فروش،17 جواء کھیلنے،02ون ویلنگ کرنے ،04ناقص اشیاء فروخت کرنے،09بدکاری کرنے اور20اشتہاری مجرمان سمیت71ملزمان گرفتار۔173لیٹر شراب پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد وقاص کے قبضہ سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ مظفرآباد نے ملزم امام بخش کے قبضہ سے 1140گرام چرس ، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم یوسف کے قبضہ سے 4.5کلو بھنگ ، ملزم محمد اکرم کے قبضہ سے 15لیٹر شراب، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم روبسن شان کے قبضہ سے 30بوتل شراب، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم ذیشان کے قبضہ سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم منظور کے قبضہ سے 420گرام چرس، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم عبدالستار کے قبضہ سے 50لیٹر شراب، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم عبدالرزاق کے قبضہ سے 100گرام چرس، ملزم اسلام کے قبضہ سے 520گرام چرس، پولیس تھانہ صدر جلال پور نے ملزم رفیق کے قبضہ سے 26لیٹر شراب، 50لیٹر لہن معہ چالو بھٹی ، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم اشفاق کے قبضہ سے 150گرام چرس، ملزم جمیل کے قبضہ سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم رائیس کے قبضہ سے 120گرام چرس، ملزم ذیشان کے قبضہ سے 1270گرام چرس، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم غلام یٰسین کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، ملزم تنویر احمد کے قبضہ سے 07لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم حمزہ کے قبضہ سے 10لیٹر شراب اور پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم محبوب کے قبضہ سے 110گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان محمد یوسف ، جاوید اختر اور بشیر کو پرچی جواء کھیلتے، پولیس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزمان سلیم ، حسنین ، اعجاز ، باقر ، وسیم اور عمران کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ، پولیس تھانہ کپ نے ملزما ن اظہر ، رضوان ، منیر اور منشاہ کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے جبکہ ملزمان وقار، فاروق، کاشف اور خادم حسین کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان محمد شریف، محمد خرم ، محمد ریاض، حیدر، شان ، شبانہ ، آصمہ، شمائلہ اور نازیہ کو بدکاری کرتے قابو کر کے مقد مات درج کر لیے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم علی نواز کو ون ویلنگ کرتے جبکہ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم شہزاد کو انتہائی تیز اور خطرناک انداز میں ڈالہ چلاتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان ریحان ، یونس ، جاوید اور صلاح الدین کو گلشن مارکیٹ سے ناقص اشیا ء فروخت کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔ملتان پولیس نے20اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ18ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے10اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -