یوسی 96 میں مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ضیاء کا کلین سویپ

یوسی 96 میں مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ضیاء کا کلین سویپ

  

ہارون آباد(نامہ نگار)یونین کونسل نمبر 96میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کا مرحلہ مکمل ،مسلم لیگ (ضیاء) کا کلین سویپ ،دولیڈیز کونسلرز ،کسان اور یوتھ کونسلرز کی سیٹوں پر مسلم لیگ (ضیاء) کے نامزد امیدوار کامیاب ہو گئے چئیر مین میاں محمد اشرف جتالہ ایڈووکیٹ ،وائس چیئر مین محمد ندیم (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

لاڑ نے اس کامیابی کو مسلم لیگ (ضیاء ) کے قائد محمد اعجاز الحق ،چیئر مین مسلم لیگ (ضیاء) حاجی محمد یٰسین اور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کی قیادت پر عوامی اعتماد کا بھر پور اظہار قرار دیتے ہوئے خدمت کی سیاست کی روشن مثال قرار دے دیا لیڈیز کونسلرز صابرہ بی بی اور بلقیس رزاق ،کسان کونسلرز محمد اشرف اور یوتھ کونسلر محمد خاور منتخب قرار پائے مکمل پینل کی کامیابی کو چیئر مین یونین کونسل میاں محمد اشرف جتالہ اور محمد ندیم لاڑ نے مسلم لیگ (ضیاء) کے قائد محمد اعجاز الحق ایم این اے ،چیئر مین حاجی محمد یٰسین اور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کی قیادت اور خدمت کی سیاست پر عوامی اعتماد کا اظہار قرار دے کر اس سیاست کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

ضیاء لیگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -