یوسی 41 مبارک پور‘ مخصوص نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

یوسی 41 مبارک پور‘ مخصوص نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

  

مبارک پور ( نامہ نگار ) یونین کونسل نمبر 41مبارک پور میں مخصوص نشستوں پر تمام امید وار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ان کے مد مقابل کسی بھی امید وار نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آفس میں جمع نہیں کرائے ۔کسان ممبر کی سیٹ پر جام فضل حسین ،یوتھ کی سیٹ پر صدام حسین سیال (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

،خواتین کی سیٹوں پر فرزانہ بی بی ، شمشاد بی بی اور اقلیت کی سیٹ پر خانورام بلامقابلا کامیاب ہوگئے ۔دریں اثنا چےئر مین مبارک پور ملک رحیم بخش کھروالہ وائس چےئر مین راؤ جمیل اختر ،ملک کاشف ممتاز ،رئیس عبدالحمید ،ملازم حسین بلوچ ،راؤ نثار ،سید اسد عباس ،راؤ متین ،راؤ حاجی عقیل ،حمیداللہ خان ،راؤ زلفقار نے کامیاب ہونے والے امید واروں کو مبارکباد دی ۔

کامیاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -