احتجاج آئینی حق‘ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی غیر آئینی عمل ہے‘ ٹوچی خان

احتجاج آئینی حق‘ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی غیر آئینی عمل ہے‘ ٹوچی خان

  

میلسی (نامہ نگار)سابق ممبر قومی اسمبلی و ممبر کو آرڈینیشن کمیٹی جنوبی پنجاب پی پی پی محمود حیا ت خان عرف ٹوچی خان نے گڑھاموڈ میں بھٹی برادری کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی پانامہ پیپر پر ضد نے حکمرانوں کی دیانتداری کی قلعی کھول دی (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

میاں برادران نے ہمیشہ حکومت اپنے کارو بار کو ترقی دینے کیلئے کی ۔احتجاج تحریک انصاف کا آئینی حق مگر اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی غیر آئینی عمل ہے ۔در اصل عمران خان ’’ن‘‘لیگ کی بی ٹیم کے سر براہ ہیں بہت جلد چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو پنجا ب کا دورہ کریں گے ۔پیپلز پارٹی ہی کسانوں مزدوروں اورعام طبقہ کی نمائند ہ جماعت ہے جلد معاشی استحصال سے عوام کو نکا لیں گے پیپلز پارٹی آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ پر سر گرم عمل ہے۔اس مو قع پر نواب علی رضا خاکوانی ،چوہدری بلال احمد، محمود حیات ،رانا ضیا ء ا لحق،مہر اللہ ڈیوا یا،چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ کو نسلر،سردار محمد منشاء،امین سعیدی،چوہدری ساجد ،شیخ محمد اشرف سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ٹوچی خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -