کچھ ٹیسٹ کرائے جو نارمل آئے‘ تندرست و توانا ہوں‘ مفتی عبدالقوی

کچھ ٹیسٹ کرائے جو نارمل آئے‘ تندرست و توانا ہوں‘ مفتی عبدالقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ میری طبیعت بالکل ٹھیک ہے مجھے دل کی کوئی تکلیف نہیں ہے ، میں تندرست وتواناہوں گزشتہ روز جھنگ سے واپسی آتے ہوئے گھبراہٹ محسوس ہونے پر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے ٹیسٹ کرائے جو نارمل آئے ہیں جس پر خدا کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں انہوں نے کہاہے کہ میرا سگا بھانجا ڈاکٹر حافظ عبدالکبیر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ایمر جنسی وارڈ کے انچارج ہیں۔ گھبراہٹ محسوس ہونے پرانہوں نے ٹیسٹ کے لئے بلایا تھا ۔ (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
انہوں نے کہا کہ وہ رات گئے جھنگ سے واپس آئے تھے اور شدید تھکاوٹ کی وجہ سے گھبراہٹ محسوس ہوئی جس پر میں اپنے بھانجے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاہے کہ ماموں ابھی جاآؤ رات کو ہسپتال میں مریضوں کا رش کم ہوتا ہے آرام سے آپ کے ٹیسٹ ہو جائیں گے لہذا میں ٹیسٹ کرانے کے لئے کارڈیالوجی چلا گیاجس کی رپورٹ میں کوئی دل کا عارضہ سامنے نہیں آیا۔جس پر خدا کا شکر گزار ہو