بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) حکومت نے بجلی کی تقسیم کار و جنریشن کمپنیوں کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز بھی تبدیل کئے جائیں گے ‘بتایا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا ‘ اس سلسلے میں درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں‘ بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں کے سینئر انجینئرز درخواستیں دینے کے اہل ہونگے‘ معلوم(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

ہوا ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو میپکو کو تعیناتی کے فوری بعد میپکو کی نجکاری کا ٹاسک دیا جائے گا ‘واضح ر ہے کہ نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین پہلے ہی شدید ردعمل ظاہر کرچکی ہے‘ دریں ا ثنا میپکو میں چیف انجینئر کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کے لئے دیگر بجلی کمپنیوں میں تعینات انجینئرز نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -