2نومبر دھرنے میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کارکنوں کو تحریری ہدایات جاری

2نومبر دھرنے میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کارکنوں کو تحریری ہدایات جاری

  

ملتان (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف نے 2نومبر کے دھرنے میں شرکت کے لئے کارکنوں کو تحریری طور پر ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کم از کم ایک ہفتے کا راشن خیمے ، چولہے ،کپڑے دریاں سمیت ضروری سامان ساتھ رکھیں اور ہر حالت میں دو نومبر کو دوپہر دوبجے فیض آباد چوک اسلام آباد پہنچیں اس سلسلے میں تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی ، جنرل سیکریٹری(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

عون عباس بپی نے جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے پارٹی عہدیداران کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی ہیں جس میں خصوصی طورپر ہدایات کی گئی ہیں کہ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کی ہر یونین کونسل سے کم از کم دو کاروں میں کارکنان اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں اگر کسی جگہ بھی ان کے قافلے کو روکا جائے تو تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کارکن وہاں سے نکلنے کی کوشش کریں اگر بہت ہی زیادہ رکاوٹیں ہوں تو وہیں سڑک کے درمیان کاریں کھڑی کر کے اسی جگہ کیمپ لگائیں احتجاج کریں اور اپنے موبائل فون سے اسی مقام کی ایک منٹ کی ویڈیو فلم بنائیں اور پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کو بھیجیں کارکنوں کے لئے یہ آخری موقع ہے اور ضلع، تحصیل صدور و جنرل سیکریٹریز سمیت تمام ذمہ داران کارکنوں کو اسلام آباد ہر صورت میں پہنچائیں اگر انہوں نے کسی بھی قسم کی غفلت برتی تو ان سے جواب طلبی کی جائے گی اور معافی کی گنجائش نہیں ہو گی اس سلسلے میں عون عباس بپی نے کہا ہے کہ 2نومبر کے دھرنے سے قبل حکومتی ایوانوں میں تھر تھلی مچ گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -