میپکو ریجن میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، صارفین سراپا احتجاج

میپکو ریجن میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، صارفین سراپا احتجاج

  

ملتان ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ سکندر آباد ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) ملتان (سٹاف رپورٹر )بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور شٹ ڈاؤن سے صارفین کا جینا دوبھر ہو گیا ‘ ایک طرف میپکو نے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے تو دوسری طرف فیڈرز کی مرمت کے نام پر طویل شٹ ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے‘ اس صورتحال میں صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں کیو نکہ وولٹیج میں کمی اور ٹرپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ‘نواحی علاقوں میں گزشتہ روز بھی 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی ‘ مختلف علاقوں میں پریشان حال صارفین نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

واپڈاسکینڈجہانیاں کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آباد ونواحی علاقوں میں علی شیر واہن،صادق شاہ،پیر حاجن شیر،خان پور فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،موسم تبدیلی کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں،شہریوں نے احتجاج کیاہے۔ سکندر آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سکندرآباد اور گرودو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ عوام کا بھرکس نکال کر دکھ دیا جس کاروبار زند گی تباہ ہوکر رہ گئی رہ سہی کسر گیس نے نکال رکھی ہے جو کہ امور خانہ داری میں شدید دشواریوں کا باعث بنی ہوئی ہے شام 6بجے سے صبح پانچ بجے تک لو ڈ شیڈنگ رہتی ہے شہری شد ید پریشانی میں مبتلا ہوکر رہ گئی عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حُکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -