دہشتگردی کا خاتمہ ہو گیا، پاکستان میں امن شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے: گورنر پنجاب

دہشتگردی کا خاتمہ ہو گیا، پاکستان میں امن شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے: ...

  

ملتان( سٹاف رپورٹر )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ہے، سی پیک ،موٹر وے ، گیس و بجلی سمیت سینکڑو ں ترقیاتی منصو بوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔زراعت و صنعت کے شعبوں میں بہتری آرہی ہے ۔روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے بالخصوص ہسپتالوں میں بہتری(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

لائی جا رہی ہے۔ہم نیک نیتی سے ملک اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،مثبت راہ کی کی طرف جارہے ہیں ،ہمیں عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے،جائز تنقید برداشت کرتے ہیں مگر ترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیئے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹیکسٹائل انجینئرنگ کالج بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں سپننگ لیب کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وائس چانسلربہا ء الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہرامین ،چیئر مین آل پاکستان بیڈ شیٹ اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن خواجہ محمد یونس ،معروف صنعت کا ر و چیئر مین بورڈ آف مینجمنٹ نشتر ہسپتال جلال الدین رومی ،صنعت کار سید محمد عاصم شاہ، رجسٹرار بی زیڈ یو ڈاکٹر مطاہر اقبال ، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عمر فاروق،ڈینز ڈاکٹر روبینہ ترین،ڈاکٹر طارق محمود انصاری،ڈاکٹر مسعوداختر، ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری،ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر رانا ایاز محمد ، ڈاکٹر یونس ندیم،میڈم عذرا اصغر علی، ڈائریکٹر تعلقات عامہ بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر عبدلقدوس صہیب ،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پروفیسر سعید اختر ، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر محمد اشرف خان ،اے ایس اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ،جنرل سیکرٹری حسن بچہ ،ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر مقرب اکبر،آمنہ حسنین نقوی،تنویر احمد گوندل ، ،ممبر صو بائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ، سابق صو بائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں اور یونیورسٹی اساتذہ و انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں ملکی سلامتی کیلئے متحد ہونا ہوگا ہمیں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے ایک دوسرے کی رہنمائی کر نا چاہیئے تاکہ ہم اچھے طریقے سے عوام کی خدمت کرسکیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر سکیں ۔حکومت پنجاب کے ترقیاتی کام بھی بہت تیزی سے جاری ہیں کھیت سے منڈیوں تک سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ پر کام جاری ہے 40نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کو با اختیار بنا نے کے حوالے سے کام جاری ہے تاکہ لوگوں کے مسائل یہیں حل ہو سکیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ ملتان میں اس وقت 4سرکاری یونیورسٹیاں موجود ہیں جو طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہیں ملتان میں ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کے لئے کاوشیں جاری ہیں۔میٹرو بس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے ملتان کی تعمیر و ترقی کے لئے بڑا ترقیاتی پیکج لینے کی کوشش بھی کی جا ئے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں سیوریج کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے جس کے لئے ایک ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے ۔اس کے لئے کچھ فنڈز مل چکے ہیں مزید فنڈز حاصل کئے جائیں گے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کڈنی سنٹر کے آوٹ ڈور نے کام شروع کر دیا ہے ۔بہت جلد ان ڈور بھی فعال ہو جائے گا ۔نشتر ہسپتال میں600بستروں کا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔انسٹیٹیوٹ آف کاریالوجی ملتان کے ایمر جنسی بلاک کی توسیع کی جا رہی ہے ۔ملتان شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دن میں 3بار صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام کر رہی ہے ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی تعلیمی درسگاہوں کے قیام پر توجہ دینی چاہیئے جو ٹیکنیکل تعلیم اور ہنر سکھائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں بہتری لانا میرے لئے ایک چیلنج ہے ۔ملتان میں 4سرکاری یونیورسٹیاں ہیں جن کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ بطور چانسلر میرے اوپر یہ قرض ہے کہ میں اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ ے لئے کردار ادا کروں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کا دنیا بھر میں مقام ہے یہ کپاس کی پیداوار کا خطہ ہے۔ٹیکسٹائل انجینئرنگ کالج کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے گااور اسے ایک مثالی درسگاہ بنایا جائے گا۔اور صنعت کار اور کاروباری حضرات کو بھی ساتھ ملایا جائے گا وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے عرصے میں زکریا یونیورسٹی کی تعلیمی حالت میں بہت بہتری آئی ہے ۔ یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 900یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہے ۔یونیورسٹی میں تحقیق کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ یونیورسٹی میں سینٹ ،اکیڈمک کونسل، سیندیکیٹ اور سلیکشن بورڈز کے اجلاس با قاعدہ تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چانسلر زکریا یونیورسٹی اور بالخصوص اس خطے کے لئے ایک درد رکھتے ہیں یونیورسٹی کے معاملات میں شفقت کے ساتھ سپورٹ کرتے ہیں۔ایک سال میں فیکلٹی ممبران کی تعداد میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے جن میں سے اکثریت پی ایچ ڈی اساتذہ کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل انجینئرنگ کالج جنوبی پنجاب میں ٹیکسٹائل کی اعلی تعلیم کا واحد ادارہ ہے اس کے 14اساتذہ میں سے 5پی ایچ ڈی ہیں اور 2017سے کالج میں پی ایچ ڈی ٹیکسٹائل انجینئرنگ کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان بیڈ شیٹ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن خواجہ محمد یونس نے کہا کہ ٹیکسٹائل کالج کے پاس بہترین لیبارٹری موجودہے جس سے طلبہ استفادہ کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالج کی لیبز سے ایکسپورٹ اور امپورٹ ہو نے والی منصو عات کی ٹیسٹنگ کرائی جانی چاہیئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بورڈ آف گورنرز میں سے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ کسی ممبر کو سینڈیکیٹ میں نمائندگی دی جائے تاکہ وہ کالج کی ترقی اور ترویج کیلئے بھر پور نمائندگی کر سکے ۔تقریب سے سید محمد عاصم شاہ نے بھی خطا ب کیا۔ ۔قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجواجہ نے نئی تعمیر ہونی والی سپننگ لیب کا افتتاح کیا اور کالج کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -