ٹرین کی زد میں آکر بچہ، مختلف حادثات میں 3افراد چل بسے، نوجوان نے خودکشی کرلی

ٹرین کی زد میں آکر بچہ، مختلف حادثات میں 3افراد چل بسے، نوجوان نے خودکشی کرلی

  

ملتان ، خانیوال، رحیم یار خان، چوک سرور شہید ( جنرل رپورٹر+ نمائندگان) کمسن بچہ ٹرین کی زد میں آ کر دم توڑ گیا ٹریفک کے مختلف حادثات میں لڑکی سمیت 3افراد چل بسے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی ملتان سے جنرل رپورٹر کیمطابق ریاض آباد اور ٹاٹے پور کے درمیان لاہور سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کے نیچے آکر بچہ جاں بحق ہوگیااس بارے ذرائع نے بتایا کہ چار سالہ اسد ریلوے ٹریک پر کھیل رہا تھا کہ لاہور سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کو دیکھ کر ٹریک پر ہی بیٹھ گیا ڈرائیور نے ٹرین روکنے کی کوشش کی مگر رفتار تیز ہونے کے باعث نہ روک سکا جس کی وجہ سے ٹکر لگنے سے بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے باعث ٹرین ایک گھنٹہ کی تاخیر سے ملتان پہنچی۔خانیوال سے بیورونیوز کیمطابق خانیوال کے نواحی علاقہ میاں چنوں کے قریب محسن(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

وال میں موٹرسائیکل اور ٹرالی کے تصادم کے نتیجہ میں 24 سالہ لائبہ دختر عابد رشید جاں بحق ہو گئی رحیم یارخان سے بیورونیوزکے مطابق گزشتہ روز میر گوش کارہائشی 56سالہ گودا صاحب جوکہ گوالے کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلے میں جارہاتھاکہ مرید شاہ کے نزدیک اچانک جمپ لگ جانے کے باعث گودا صاحب توازن برقرار نہ رکھ پایا اور سر کے بل سڑک پر جاگراجس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ انتہائی تشویشناک حالت میں موقع پر موجود افراد نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود گودا صاحب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ علاوہ ازیں رحیم یارخان سے بیورونیوزکے مطابق خان بیلہ کارہائشی26سالہ سجاد علی جس نے آئے روز کے گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں ڈالنے والی زہریلی گولیاں کھالی۔حالت تشویشناک ہونے پرورثاء نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود سجادعلی جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپایااوردم توڑ گیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے چارافراد جن میں بھٹہ کوٹ کی 21سالہ حلیماں بی بی،گھوٹکی(سندھ) کی 40سالہ صغراں بی بی، جناح پارک کا25سالہ وسیم احمد اور محمد پور لمہ کا25سالہ رفیق احمد شامل ہیں۔ ان افراد کوحالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ چوک سرور شہید سے نامہ نگار کیمطابق گزشتہ سے پیوستہ شب چوک سرورشہید کوٹ ادو روڈپر دو موٹر سائیکل آپس میں آمنے سامنے ٹکرائے تھے جس کے نتیجہ میں چک نمبر566/TDA اڈہ فیض آباد کے چار افراد شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو عبدالرحمٰن ولد منور اور عبدالرحمٰن ولد خالد محمود نشتر ہسپتال لیجاتے ہوئے راستہ میں ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ جبکہ تیسرا زخمی اسد شہزاد گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ایک زخمی اسرار احمد نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -