سردار کوڑے خان اراضی سکینڈل، نیب متحرک، اربوں مالیتی اراضی کا ریکارڈ گم ہونیکا انکشاف

سردار کوڑے خان اراضی سکینڈل، نیب متحرک، اربوں مالیتی اراضی کا ریکارڈ گم ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی ) انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کے بعد ابر نیب سردار کوڑے خان اراضی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے میدان میں آگیا ہے ‘ نیب ملتان کے ریجنل بورڈ نے کوڑے خان ٹرسٹ میں خرد برد اور بے قاعدگیوں کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی ۔ نیب کے متحرک ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ اور ریونیو افسران نے اربوں روپے مالیت کی اراضی کے ریکارڈ کی گمشدگی کا انکشاف کرڈالا ہے ۔ نیب کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 18 ویں صدی میں ضلع مظفر گڑھ کے زمیندار نے ضلع کونسل مظفر گڑھ کو 82 ہزار 753 کنال اراضی وقف کی ۔ اس اراضی میں 72 ہزار 149 کنال ضلع مظفر گڑھ جبکہ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

10 ہزار 604 کنال اراضی ضلع رحیم یار خان میں واقع ہے ۔ سردار کوڑے خان کی طرف سے یہ اراضی ضلع بھر کے مستحق بچوں کے تعلیمی اور رفاعی مقاصد کیلئے وقف کی گئی ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کونسل مظفر گڑھ اس آمدنی کے ذریعہ رفاعی پروجیکٹس چلاتی رہی لیکن کرپٹ مافیا کی مداخلت کیوجہ سے اس اراضی سے حاصل ہونیوالی آمدنی کرپشن کی نظر ہونے لگی ۔ ضلع کونسل کے افسران ضلعی انتظامیہ ریونیو فیلڈ سٹاف نے سردار کوڑے خان اراضی پر شب خون مارتے ہوئے ٹرسٹ کو کنگلا کردیا جس پر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب نے کاروائی کی ۔ نیب حکام کے مطابق اس کاروائی کا تاحال کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا جس پر نیب ملتان بیورو نے انکوائری شروع کر دی۔ نیب ترجمان کے مطابق 1985 سے 2016 تک ضلع کونسل اس اراضی سے صرف 8کروڑ آمدنی حاصل کر سکی لیکن 2013 سے 2016 تک صرف تین سالوں میں اس ٹرسٹ کے خزانے میں 8 کروڑ 10 لاکھ جمع ہوئے اس جس نے اس ٹرسٹ میں بے قاعدگیوں‘ کی اطلاعات کو سچ ثابت کیا ۔ نیب کے متحرک ہونے کے بعد صورتحال اس بنچ تک پہنچ چکی ہے ‘ ضلع کونسل مظفر گڑھ اور ضلعی انتظامیہ نے قومی احتساب بیورو کو ریکارڈ تک رسائی دینے سے انکار کردیا اور موقف اپنایا کہ اربوں روپے مالیت کی اراضی کا ریکارڈ غائب ہوگیا ۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ ٹرسٹ میں کام کرنیوالے افسران و اہلکاروں کی فہرستیں فراہم کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جس سے یہ تاثر پختہ ہو رہا ہے کہ سردار کوڑے خان اراضی میں کرپشن اور بے قاعدگیوں کے مرتکب مافیا کو چھپانے کیلئے ریکارڈ کو چھپا دیا گیا یا پھر ضائع کر دیا گیا ہے ۔

کوڑے خان اراضی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -