عوام انتشار کی سیاست سے تنگ‘ حکومت مدت پوری کریگی‘ عبدالعلیم شاہ

عوام انتشار کی سیاست سے تنگ‘ حکومت مدت پوری کریگی‘ عبدالعلیم شاہ

  

ڈیرہ غازی خان(بیور ورپورٹ) عوام انتشار کی سیاست سے تنگ آ چکے، عوام ترقی کے سفر والوں کے ساتھ ہے۔ حکومت اپنے اقتدار کی مدت پوری کرے گی 2018 تک تحریک انصاف کا رونا دھونا جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار کے حصول کے لئے پاگل ہوتی جا رہی ہے، عمران خان وزیر اعظم بننے کی خواہش پوری کرنے کیلئے جمہوریت کی بساط بھی لپیٹنے کے در پے ہیں تحریک(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

انصاف کا رونا دھونا جاری ہے تحریک انصاف اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے دو نومبر کو اسلام آباد میں دو سال پرانی دھرنا فلم چند نئے گانوں کے ساتھ دوبارہ لگا رہی ہے دھرنا فلم کی منادی شیخ رشید کے ذمہ ہے لیکن دھرنا فلم کو عوامی پذیرائی نہیں ملے گی اور یہ دوبارہ فلاپ ہوگی مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رکھے گی اور ان شاء اللہ اپنے اقتدار کی مدت پوری کرے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -