دو نومبر کا دھرنا: مسلم لیگ(ق) کی تیاریاں شروع ، پرویزالٰہی نے 27اکتوبر کواہم اجلاس طلب کرلیا

دو نومبر کا دھرنا: مسلم لیگ(ق) کی تیاریاں شروع ، پرویزالٰہی نے 27اکتوبر کواہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،لاہور(خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ نے 2نومبر کو اسلام آباد دھرنا میں شرکت کی تیاریاں شروع کر دیں۔ سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اسلام آباد پہنچیں اور دھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔ اس سلسلے میں پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے 27اکتوبر کو مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی عہدیدار، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر اور دیگر زعما شرکت کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس سلسلہ میں باہمی رابطے، انتظامات اور پی ٹی آئی کے ساتھ کوآرڈی نیشن کیلئے محمد بشارت راجہ کو مامور کیا ہے۔ اجلاس میں طارق بشیر چیمہ ایم این اے، میجر (ر) طاہر صادق، امتیاز رانجھا اور حافظ عمار یاسر بھی شریک تھے۔
اجلاس طلب