چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق ، ملزم فرار

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق ، ملزم فرار
چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق ، ملزم فرار

  

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چارسدہ کے علاقے سردریاب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سردریاب کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سپیشل برانچ کا اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی اکبر علی ڈیوٹی پر پشاور جا رہا تھا جسے ملزمان نے تعاقب کے بعد نشانہ بنایا تاہم ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو تا ہے ۔ لاش قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ اکبر علی کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئی ہیں تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں ۔

مزید :

چارسدہ -اہم خبریں -