بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، مسافر محفوظ رہے

بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، مسافر محفوظ رہے
بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، مسافر محفوظ رہے

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی مسافر طیارے نے نئی دہلی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر دی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کے مسافر طیارے نے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کردی تاہم طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے ۔

ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ، بچی سمیت2افرادشہید ، 7زخمی

ایئر بس اے آئی 472اودے پور کے ماہانامہ پراتپا انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 7 بجکر 20منٹ پر روانہ ہواتاہم چند منٹ سفر کرنے کے بعد طیارہ ابھی ہوا میں ہی موجود تھا کہ ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر دیا ۔

حکام نے فوری طور پر انسپیکشن ٹیم کو روانہ کیا گیا جنہوں نے رن وے پر ٹائر کے ٹکڑے پڑے ہوئے دیکھے جس کے بعد طیارے کے پائلٹ اور دہلی ایئر پورٹ کو ممکنہ ہنگامی لینڈنگ کیلئے آگاہ کیا گیا ۔

طیارے میں عملے کے علاوہ108مسافر سوار تھے تاہم پائلٹ نے عملی مہارت سے باحفاظت لینڈنگ کر کے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا ۔

واقعے کے بعد اس کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے اور مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -