پاکستانی فلم ”مالک“ کی متحدہ عرب امارات میں گونج

پاکستانی فلم ”مالک“ کی متحدہ عرب امارات میں گونج
پاکستانی فلم ”مالک“ کی متحدہ عرب امارات میں گونج

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) ایک عرصہ کے بعد بین الاقوامی معیار کی فلموں کا مقابلہ کرتی فلم ”مالک“دیکھنے کا موقع ملا۔ دبئی کے سینماﺅں میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلموں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی شاہکار فلم ”مالک“ کے پوسٹرز دیکھ کر خوشی ہوئی جبکہ سینما ہالز کے باہر لگے پوسٹرز پر غیر ملکیوں کی جمی نظریں اور آپس میں اس فلم کے بارے گفت و شنید کرتے دیکھ کر اور بھی اچھا لگا کہ پاکستان کی کوئی فلم بھی دبئی کے سینما گھروں میں چھائی ہوئی ہے اور مسلسل دو ہفتے سے رش لے رہی ہے جبکہ فلم بینوں میں نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر اقوام عالم کے لوگ بھی موجود تھے۔ فلم مالک میں جابجا انگلش ڈائیلاگز نے فلم کو اور بھی دلچسپ بنادیا جبکہ حقیقت پر مبنی کہانی نے فلم کو اور بھی جاندار بنادیا تھا۔ یہ فلم عصر حاضر کی بہترین عکاسی کرتی ہے ۔

فلم میں جان ڈالنے اور ہلکا پھلکا مزاح پیدا کرنے کے لئے دلچسپ اور ذومعنی ڈائیلاگ بھی ڈالے گئے ہیں۔ مالک میں جدید دور کی ہالی ووڈ فلموں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں مالک کی ساری ٹیم یقینا خراج تحسین کے لائق ہے۔ فلمبندی کے دوران خوبصورت مناظر اور جدت کا یقین بھی کیا گیا ہے جس سے یہ فلم واقعی پاکستان کی لازوال فلموں میں شمار کی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں آج بھی اچھی فلمیں بن سکتی ہیں اور ٹیلنٹ کی بھی کمی نہیں ہے۔ اگر حکومت پاکستان اس طرف توجہ دیں تو بین الاقوامی معیار کی مزید فلمیں بن سکتی ہیں اور ہمارے اداکاروں کو ہندوستان جاکر دھکے بھی نہیں کھانے پڑیں گے۔ فلم کی دبئی میں نمائش سے قبل ڈان میڈیا گروپ نے فلم کی ٹیم کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جس میں فلم کے ڈائریکٹر عاشر عظیم، احتشام الدین، اداکار عدنان شاہ، اداکارت تسطئین، فرحان علی آغاز، شرافت شاہ، رانا محمد ارشد، رانا ابرار اور انتول نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ ”مالک“ وہی فلم ہے جس پر حکومت سندھ نے پابندی لگائی تھی جسے بعدازاں چھ ماہ بعد اٹھالیا گیا۔ دبئی میں مالک جیسی فلم کا نہ صرف پاکستانیوں بلکہ ہمسایہ ممالک کے فلم بینوں نے بھی پسند کیا ہے۔ فلم کا سپانسر شونصر ہاشمی کی طرف سے بھی ہوا جس میں میڈیا سے متعلقہ لوگوں نے شرکت کی اور اپنی رائے میں اسے حالات حاضرہ کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -