سائٹ ایریا میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں لگی آ گ پر قابو پا لیا گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا : حکام

سائٹ ایریا میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں لگی آ گ پر قابو پا لیا گیا ، جانی ...
سائٹ ایریا میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں لگی آ گ پر قابو پا لیا گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا : حکام

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس پر کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائٹ ایریا میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر ہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا جو کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد مکمل کر لیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

بھارتی فورسز کی رات گئے پھر فائرنگ، 2 شہری شہید 

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ فیکٹری کی نیچے والی منزل پر لگی جس نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ آگ تیسرے درجے کی تھی جس پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے تاہم اب آگ پوری طرح بجھائی جا چکی ہے ، آ گ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو چکا ہے ۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ بجھانے کیئے شہر بھر کے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا اور بہت تھوڑے وقت میں خطرناک قسم کی آگ پر قابو پا لیا ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت فیکٹری میں متعدد ملازم کام کر رہے تھے تاہم آگ لگنے کے بعد وہ فوری طور پر عمارت سے باہر نکل آئے ۔ پینٹ فیکٹری میں کیمیکل اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔

مزید :

کراچی -