کرم ایجنسی: غیرقانونی طور پر پاکستان داخلے پر 7 خانہ بدوش مال مویشی سمیت گرفتار

کرم ایجنسی: غیرقانونی طور پر پاکستان داخلے پر 7 خانہ بدوش مال مویشی سمیت ...
کرم ایجنسی: غیرقانونی طور پر پاکستان داخلے پر 7 خانہ بدوش مال مویشی سمیت گرفتار

  

کرم (آن لائن)کرم ایجنسی کے پولیٹیکل حکام نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے سات خانہ بدوشوں کو سینکڑوں بھیڑ بکریوں سمیت پکڑ لیا ہے اور افغان سرحد کی نگرانی مزید سخت کردی ہے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق 14 اکتوبر کو سرحد پر خرلاچی کے مقام پر خودکش حملہ ناکام بنانے کے بعد پاک افغان سرحد مکمل طور پر سیل کردی گئی ہے اور سرحد کی نگرانی سخت کردی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے لوئر کے علاقے شہیدانو ڈنڈ کے مقام پر سرحد عبور کرنے والے سات خانہ بدوشوں کو اس وقت سینکڑوں بھیڑ بکریوں سمیت گرفتار کرلیا جب وہ افغانستان سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہورہے تھے. خانہ بدوشوں نے بتایا کہ ہرسال وہ سردیاں شروع ہونے سے قبل افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان سرحد کی بندش کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے والے خانہ بدوشوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید :

کرّم -