نوید قمر کے والد انتقال کر گئے بلاول کا اظہار افسوس

نوید قمر کے والد انتقال کر گئے بلاول کا اظہار افسوس
نوید قمر کے والد انتقال کر گئے بلاول کا اظہار افسوس

  

حیدر آباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوید قمر اور معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر ندیم قمر کے والد سابق سینیٹر پییلز پارٹی اور ایوان زراعت سندھ کے سابق صدر سید قمر الزماں شاہ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

سندھ کے کاشتکاروں نے سید قمر الزماں شاہ کے انتقال پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایوان زراعت سندھ اور صوبے کے زرعی شعبے کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سید قمر الزماں شاہ کی تدفین کا فیصلہ ان کے فرزند ایم این سے سید ندیم قمر کی وطن واپسی پر کیا جائیگا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوید قمر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

حیدرآباد -