مودی سرکار ایک سال بعد بھی گونگی بہری گیتا کے والدین کا پتہ نہ چلا سکی سشما سوراج کی ملاقات، طفل تسلیاں

مودی سرکار ایک سال بعد بھی گونگی بہری گیتا کے والدین کا پتہ نہ چلا سکی سشما ...
مودی سرکار ایک سال بعد بھی گونگی بہری گیتا کے والدین کا پتہ نہ چلا سکی سشما سوراج کی ملاقات، طفل تسلیاں

  

اندور (ویب ڈیسک) مودی سرکار ایک سال گزر جانے کے باوجود پاکستان سے جانے والی گونگی بہری ہندو لڑکی گیتا کو اس کے والدین سے نہیں ملا سکی۔ گزشتہ روز بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اندور کے ہوٹل میں مایوس گیتا کو بلا کر اس سے ملاقات کی اور اس کے والدین سے ملانے کیلئے ایک مرتبہ پھر دلاسے دیئے۔ انہوں نے گیتا کو دیوالی کے تحائف بھی دیئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سشما نے گیتا کو ٹرین کے ذریعے ان مقامات پر لے جانے کی بھی پیشکش کی جہاں سے وہ پلی بڑھی اور پاکستان جانے والی ٹرین میں بیٹھی۔ گیتا 8 سال کی تھی جب وہ کراچی میں ممتاز انسانی خدمت گار عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ بلقیس کو ملی۔ دونوں نے اس کی ایدھی ہوم میں 14سال تک پرورش کی۔ گزشتہ برس اکتوبر میں فیصل ایدھی گیتا کو نئی دہلی چھوڑ کر آئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -