افغان طالبان نے ایسی ویڈیو جاری کردی کہ دیکھ کر امریکہ کی بھی نیندیں اڑ گئیں
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان نے ایک پولیس بیس پر حملے کی ویڈ یو بنا کر جاری کردی جس کو دیکھ کر نہ صرف افغان حکومت دنگ رہ گئی بلکہ امریکہ کی بھی نیندیں اڑ گئی .میڈ یا رپورٹس کے مطابق طالبان کے خود کش بمبار نے صوبہ ہلمند میں واقع پولیس بیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت متعدد اہلکار ہلاک اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔طالبان نے 23منٹ پر مبنی حملے کی ڈرون فوٹیج بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خود کش بمبار حملے سے قبل افغان حکومت کو دھمکیاں دے رہا ہے جس کے بعد وہ گاڑی میں سوار ہو کر پولیس بیس کے اندر داخل ہو کر گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیتا ہے ۔
ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ، بچی سمیت2افرادشہید ، 7زخمی : آئی ایس پی آر
طالبان نے پہلی مرتبہ حکومتی املاک کو نشانہ بناتے ہوئے اسے فلما یا ہے ۔دوسری جانب افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے ڈرون کیمروں کا استعمال بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنا ہے تاہم ڈرون کیمرہ کسی بھی دکان سے خرید کر کہیں بھی اڑایا جا سکتا ہے ۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہلمند حملہ ثابت کرتا ہے کہ ہم افغان عوام تک اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اپنے دشمنوں کو تباہ کرنے کے لئے کسی بھی حد تک اور کوئی بھی ٹیکنالوجی استعمال کرنا پڑی تو اسے پوری طاقت سے استعمال کیا جائے گا۔