آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں بعض مقامات پر ...
آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آج اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

بھارتی ایئر لائن کے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، تمام مسافر۔۔۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے ووران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
انہوں نے بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات، کالام01، سکردو02، گلگت، استور03، دیر04 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 17، اسلام آباد 11، کراچی ،پشاور 15، گلگت 03، چترال ، ہنزہ اور کوئٹہ میں 06ڈگری تک رہنے کی توقع ہے ۔

مزید :

ماحولیات -